سورة التغابن - آیت 1

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں، اور جتنی چیزیں زمین میں، سب اللہ کی پاکی (١) بیان کرتی ہیں، اسی کی (سارے جہان میں) بادشاہی ہے، اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو جی ! جو جو چیزیں آسمانوں اور جو زمینوں میں ہیں وہ سب اللہ کے نام کی تسبیحات پڑھتی ہیں تم نے سنا ہوگا۔ ؎ مرغان چمن بہر صباحے تسبیح کناں باصطلاحے کیوں نہ پڑھیں جبکہ تمام ملک اسی کا ہے ہر قسم کی تعریفات اسی اللہ کے لئے زیبا ہیں وہی خالق ہے وہی مالک ہے وہی رازق ہے اور وہ ہر کام پر قدرت رکھتا ہے