سورة الجمعة - آیت 10

فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جب نماز پڑھ لی جائے تو تم لوگ زمین میں پھیل (١٠) جاؤ، اور اللہ کے فضل (یعنی روزی) کی تلاش میں لگ جاؤ، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، تاکہ تم فلاح پاؤ

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور جب نماز ختم ہوجائے تو تمہیں اختیار ہے کہ تم مسجد سے نکل کر اپنے مکانوں کی طرف منتشر ہوجایا کرو اور بذریعہ کاروبار اللہ کا فضل تلاش کیا کرو مگر اس حال میں اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہوا کرو بلکہ ہر دم دل ادھر لگائے رکھو اور اللہ کا ذکر بہت بہت کیا کرو اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہوا کرو تاکہ تم مراد پائو شان نزول :۔ مدینہ شریف میں جمعہ کے روز آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اثناء خطبہ میں تجارتی قافلہ آگیا۔ نمازی لوگ تجارتی مال خریدنے کی طمح میں خطبہ چھوڑ کر ادھر چلے گئے انکے حق میں یہ آیت اتری۔ مگر ایسا کرنے والے سارے نہ تھے۔ منہ