سورة الجمعة - آیت 8

قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے، بے شک وہ موت (٨) جس سے تم راہ فرار اختیار کرتے ہو، وہ تم سے ضرور آملے گی، پھر تم اس (اللہ) کی طرف لوٹا دئیے جاؤ گے جو غالب وحاضر تمام باتوں کا علم رکھتا ہے، پھر وہ تمہیں ان اعمال کی خبر دے گا جو تم (دنیا میں) کرتے رہتے تھے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے ہمارے رسول تو ان لوگوں کو کہہ کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو اور جان بچاتے ہو وہ جان بچے گی نہیں کیونکہ وہ موت تمہیں پا لے گی اور ضرور پا لے گی اس لئے کہ وہ اٹل ہے۔ کسی کی کوشش سے ہٹتی نہیں پس تم ضرور مرو گے پھر تم سب بنی آدم عالم الغیب پوشیدہ اور حاضر جاننے والے اللہ کی طرف پھیرے جائو گے پھر وہ تمہارے کئے ہوئے کاموں یعنی نیک وبد اعمال کی تمہیں خبر دے گا بس تم ہوشیار ہو کر دنیا سے رخصت ہونا اسلام قبول کرو یا نہ کرو مگر حق پسندی کی عادت کرو۔