سورة الجمعة - آیت 7
وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور وہ کبھی بھی اپنے مرنے کی تمنا (٧) نہیں کریں گے، ان بد اعمالیوں کے سبب جو وہ کرچکے ہیں، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
مگر ہم تمہیں بتا دیتے ہیں۔ کہ یہ لوگ بوجہ اپنے بد اعمال کے ہرگز ہرگز موت نہ چاہیں گے کیونکہ ان کو سوجھتا ہے کہ بحکم کردنی خویش آمدنی پیش جو کچھ ہم نے کیا ہوا ہے ہمارے پیش آئے گا جس میں ہم بری طرح پھنسیں گے اور اللہ بالذات خود ظالموں کے حال سے خوب واقف ہے اسے کسی کے بتانے کی حاجت نہیں