وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
اور ایک دوسری نعمت دے گا جسے تم پسند کرتے ہو، یعنی اللہ کی نصرت و تائید اور قریب ہی حاصل ہونے والی فتح و کامرانی، اور اے میرے نبی ! آپ مومنوں کو بشارت دے دیجیے
یہ تو ان نعمتوں کا ذکر ہے جو تم کو آخرت میں ملیں گی چونکہ اسلام تم کو آخرت کے علاوہ دنیا میں بھی ہر قسم کی عزت دلانے کا وعدہ کرتا ہے اس لئے وہ دنیا میں بھی تم کو عزت دے گا یعنی تمہارا نام روشن کرے گا اور ایک ایسی چیز دے گا کہ تم اس کو پسند کرتے ہو وہ مدد الٰہی اور فتح قریب ہے عنقریب دیکھ لو گے کہ تمہاری فتوحات کا سلسلہ کہاں تک پہنچتا ہے یہ ہے وہ وعدہ الٰہی جو ہم نے کیا ہے کہ سب ادیان پر اللہ تم کو غلبہ دے گا پس تو اے نبی یہ اعلان کھلے الفاظ میں لوگوں کو سنا دے اور ایمانداروں کو ان دونوں وعدوں کی خوشخبری سنادے کہ ضرور ایسا ہو کر رہے گا۔