سورة الممتحنة - آیت 7

عَسَى اللَّهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةً ۚ وَاللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

امید ہے کہ اللہ تمہارے اور ان کے درمیان دوستی (٧) پیدا کر دے جن سے تمہاری دشمنی رہی ہے، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے، اور اللہ بڑی مغفرت فرمانے والا، بے حد رحم کرنے والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! تمہیں اپنے مخالفوں کی پروا نہ کرنی چاہیے قریب ہے کہ اللہ تم میں اور تمہارے بعض سخت دشمنوں میں محبت پیدا کر دے گا یعنی ان کو اسلام سے بہرہ ور کر دے گا تو وہ خود بخود تم سے محبت کریں گے اور یقین کرو کہ اللہ بڑی قدرت والا بڑا بخشنہار مہربان ہے