سورة الحشر - آیت 22

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ اللہ ہے (١٦) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ غائب و حاضر ہر چیز کا جاننے والا ہے، وہ نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو جی اس قرآن کی اصل تعلیم یہ ہے کہ بندوں کو اللہ کی معرفت کرائے۔ چنانچہ اس کی معرفت کا پہلا سبق یہ ہے کہ وہ اللہ جس کی طرف تم کو بلایا جاتا ہے وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی دوسرا معبود نہیں حاضر غائب سب کو جاننے والا ہے وہی سب سے بڑا رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے