سورة الحشر - آیت 5

مَا قَطَعْتُم مِّن لِّينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَىٰ أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم نے کھجور کے جو درخت کاٹے (٤) یا جن درختوں کو ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، تو یہ کام اللہ کے حکم سے ہوا، اور اس لئے ہوا تاکہ فاسقوں کو رسوا کرے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس مسلمانو ! سنو۔ ان فراری یہودیوں کا مال واسباب اراضی اور باغات پر تم مسلمانوں نے جو قبضہ نصرت کیا جو ان کے درخت تم نے کاٹے یا ان کو سالم چھوڑا یہ سب کچھ اذن الٰہی سے کی پروا نہ کرو نہ دل تنگ ہو ہوا جو ہوا تاکہ ایسے بد عہد فاسقوں کو رسوا کرے