سورة الحشر - آیت 4

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۖ وَمَن يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان کا یہ انجام اس لئے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی، اور جو اللہ کی مخالفت کرتا ہے تو بے شک اللہ بڑا سخت عذاب دینے والا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بضد مخالفت کی ہے اور ہمارے ہاں یہ عام قانون ہے کہ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے تو اس کے حق میں اللہ سخت عذاب والا ہے۔