إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ
) بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں (١٧) اور جو لوگ اللہ کو اچھا قرض دیتے ہیں، ان کو کئی گنابڑھا کردیا جائے گا، اور ان کے لئے بہت عمدہ اجر (یعنی جنت) ہے
دیکھو ایک بات ہم عقل کی بتاتے ہیں۔ جس کا ذکر پہلے بصیغہ انفِقُوا آچکا ہے اس کو سمجھو اور سنو ! اللہ کی راہ میں خیرات کرنا بہت اچھا کام ہے اس میں شک نہیں کہ صدقہ خیرات کرنے والے مرد اور عورتیں اور جو لوگ اللہ کو قرض حسنہ دیتے ہیں۔ یعنی حاجتمند انسانوں کو بوقت ضرورت بے سود قرض دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی حاجات میں صرف کریں ایسے لوگوں کے لئے بہت زیادہ بدلہ ہوگا اور ان کو بہت عزت کا اجر ملے گا۔ پس تم بھی اس اجر عظیم کے متلاشی رہو۔ تاکہ تم بھی ان صدیقین میں شمار ہوجائو