سورة الواقعة - آیت 22
وَحُورٌ عِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بڑی آنکھوں والی حوریں (٨) ملیں گی
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(22۔26) اور ان کے لئے بڑی خوب صورت موٹی آنکھوں والی بیویاں محفوظ موتیوں کی طرح صاف شفاف ہوں گی یہ سب کچھ ان کو ان کاموں کے بدلے میں ملے گا جو وہ دنیا میں اعمال صالحہ کرتے تھے۔ اس جنت میں بے انتہا لوگ ہوں گے وہ اہل جنت کسی قسم کی لغو یا گناہ کی بات اس میں نہ سنیں گے۔ کیونکہ وہاں کسی قسم کی بیہودگی نہ ہوگی اس لئے کسی قسم کی ناجائز بات ان کے سننے میں نہ آئے گی۔ سوائے سلام سلام کے ہر طرف سے سلام علیکم وعلیکم السلام کی آوازیں آئیں گی۔