سورة الرحمن - آیت 72

حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یعنی بڑی کشادہ اور کشادہ آنکھوں والی حوریں، جوخیموں میں اقامت پذیر ہوں گی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! وہ عورتیں بڑی خوبصورت گورے رنگ کی حوریں ہوں گی جو ان باغوں میں بعد سیر وتفریح کے شاہی بیگمات کی طرح خیموں میں پردہ نشین ہوں گی کیا مجال کوئی غیر ان کو دیکھ سکے۔