سورة الرحمن - آیت 56
فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان جنتوں میں نیچی نگاہ والی حوریں (٢٢) ہوں گی جنہیں اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان باغوں میں اہل جنت کے لئے ایسی بیویاں ہوں گی جو شرم سے نیچے نگاہ رکھے ہوں گی خاص کیفیت ان کی یہ ہوگی کہ ان بہشتیوں سے پہلے نہ انکو کسی انسان نے چھوّا ہوگا نہ کسی جن نے یعنی وہ بالکل باکرہ جوان ہم عمر خوبصورت ہوں گی