سورة الرحمن - آیت 37

فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر جب (قیامت کے دن) آسمان (١٧) پھٹ کر سرخ چمڑے کے مانند گلابی رنگ ہوجائے گا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر وہ وقت بھی تم کو یاد رکھنا چاہیے جب آسمان پھٹ کر مثل گل گلاب سرخ چمڑے کی طرح ہوجائے گا۔ اس وقت ہر ایک کو اپنے کئے کا بدلہ ملے گا۔