سورة القمر - آیت 47
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک مجرمین (٢٢) گمراہی اور جنون میں مبتلا ہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ لوگ جو اس سے منکر ہیں سخت مجرم ہیں اور اس روز ان لوگوں کا فیصلہ مع سبب یہ ہے کہ مجرم لوگ جو گمراہی میں ہیں اور اس گمراہی کے بدلے میں جہنم میں پڑیں گے۔