سورة القمر - آیت 37
وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور انہوں نے لوط سے ان کے مہمانوں کو مانگا، تو ہم نے ان کی آنکھوں کو مٹا دیا، اور کہا کہ تم لوگ میرے عذاب اور دھمکیوں کا مزا چکھو
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اسی قسم کی باتیں بناتے رہے اور اس لوط کو اس کے مہمانوں کی نگاہ داشت سے پھسلانا چاہا تاکہ ان مہمانوں کو جو دراصل فرشتے جوان لڑکوں کی صورت میں تھے اڑا لے جائیں اور من مانی کاروائی کریں یعنی ان کے ساتھ بدکاری کریں پھر ہم نے ان کو اندھا کردیا اور کہا لو اب میرا عذاب اور ڈرائو کا مزہ پائو