سورة القمر - آیت 34
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم نے ان پر پتھروں کی بارش کردی تھی، سوائے آل لوط کے، انہیں ہم نے صبح کے وقت بچا لیا تھا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس پھر ہم (اللہ) نے ان پر خوب پتھرائو کیا۔ جس سے دے سب کے سب تباہ ہوگئے۔ مگر لوط کے اتباع کو ہم (اللہ) نے صبح کے وقت اپنی مہربانی سے بچا لیا ان کو ذرہ آنچ نہ آنے پائی۔