سورة النجم - آیت 55
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں شک (٢٦) کرو گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ سب واقعات تاریخی ہیں پس ان کو عبرت سے سنو اور نتیجہ پائو اور بتائو کہ اپنے پروردگار کی کون سی مہربانی میں تم شک کرتے ہو؟ بتائو تو کیا کچھ اللہ نے تم کو نہیں دیا۔ جسمانی نعمتیں دیں۔ رزق دیا۔ اولاد دی۔ اس کے علاوہ تمہاری ہدایت کے لئے سمجھانے والے رسول بھیجے