سورة النجم - آیت 35
أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے پس وہ دیکھ رہا ہے (کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال ختم ہوجاتا ہے)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ اسے یہ دیکھتا ہے کہ جس میں یہ لکھا ہے کہ باوجود سخت دل اور کنجوسی کے مستحق نجات ہے