سورة الحجرات - آیت 15

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک مومن وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان (١٣) لائے، پھر شک میں مبتلا نہیں ہوئے، اور اپنے مال ودولت اور اپنی جانوں کے ذریعہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا، وہی لوگ سچے ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

چونکہ ذکر ایمانداروں کا چل پڑا ہے اس لئے اصل حقیقت تم کو بتائی جاتی ہے کہ ایماندار وہ لوگ ہیں جو اللہ کی خالص توحید پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے رسول کی رسالت پر پھر اس ایمان پر جم کر الٰہی احکام میں کبھی شک وشبہہ نہیں کرتے۔ اور اپنے مالوں اور نفسوں کے ذریعے سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں یعنی اگر موقع جان لڑانے کا ہو تو جان سے بھی حاضر ہیں۔ مال کی تو کچھ حقیقت ہی نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہی لوگ اپنے دعوے میں سچے ہیں رہے