سورة الصافات - آیت 133
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بے شک لوط ( ٣١) بھی پیغمبروں میں سے تھے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(133۔138) اور بھی ایک بزرگ کا قصہ سنو ! کچھ شک نہیں کہ لوط (علیہ السلام) بھی ہمارے رسولوں میں سے تھا اس کی زندگی میں عجیب تر واقعہ اس وقت کا ہے جب ہم نے اس کا اور اس کے تمام متعلقین کو بچا لیا بجز ایک بوڑھی عورت یعنی اس کی بیوی کے جو بوجہ اپنے کفر کے عذاب میں پیچھے رہنے والوں میں سے تھی باقی سب دینی تعلق رکھنے والوں کو نجات دی۔ اور باقی سب مخالفین کو ہلاک کر ڈالا تم عرب کے لوگ سفر کرتے ہوئے صبح شام کے وقت عموما ان کی بستیوں پر گذرا کرتے ہو۔ کیا پھر بھی تم سمجھتے نہیں کہ برائی کا انجام برا ہے اور بھلائی کا نتیجہ ہمیشہ بھلا ملتا ہے