سورة الصافات - آیت 70
فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو یہ انہی کے نقش قدم پر دوڑے جا رہے ہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
تو خود بھی ان کے نقش قدم پر لپکے لپکے جاتے رہے۔ یعنی بے سوچے سمجھے ان کی تقلید کرتے رہے۔ حالانکہ ان کو چاہیے تھا کہ سوچتے غور کرتے کہ عقل اور دین کی بات کیا ہے