سورة آل عمران - آیت 94

فَمَنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس جو لوگ اس کے، اللہ کے بارے میں جھوٹ افترا پردازی کریں گے، وہی ظالم ہوں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

تو یاد رکھیں کہ جو لوگ بعد اس کے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھیں گے کہ بغیر بتلائے اللہ تعالیٰ کے کوئی حکم تجویز کرکے شرعی بتلاویں اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی لوگ ظالم ہیں