سورة الصافات - آیت 49
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ حوریں (شتر مرغ کے چھپائے ہوئے) انڈوں کے مانند (نہایت خوبصورت) ہوں گی
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جو حسن اور دل فریبی میں ایسی ہوں گی گویا وہ شتر مرغ کے انڈے پردے میں مستور ہیں پردے کی وجہ سے ان کی خوبصورتی یعنی سرخی آمیز سفیدی پر غبار وغیرہ کا بالکل اثر نہیں پہنچ سکتا۔