سورة الصافات - آیت 18
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آپ کہہ دیجئے کہ ہاں، اور تم ذلیل و بے بس ہو گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اے نبی ! یہ لوگ تو ایسی باتیں بڑی حیرانی سے کرتے ہیں مگر تو ان کو کہہ کہ ہاں واقعی تم جئیو گے اور تمہارے باپ دادا بھی سب کے سب دوبارہ جئیں گے اور اگر اسی غلط خیال پر قائم رہے تو تم اس روز ذلیل وخوار ہو گے۔