سورة الصافات - آیت 16

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا جب ہم مرجائیں گے، اور مٹی اور ہڈیاں رہ جائیں گے، تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ کیسی بہکی بہکی باتیں ہیں کہ ہم مر کر اٹھیں گے یہ بھی کہتے ہیں کہ بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ پھر جئیں گے ؟