سورة سبأ - آیت 39

قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ وَمَا أَنفَقْتُم مِّن شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ بے شک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی کو کشادہ (٣١) کردیتا ہے، اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے، اور تم لوگ اس کی راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ اس کا بدلہ دے گا، اور وہ سب سے بہتر روزی رساں ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔