أَمَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
یاوہ اللہ بہتر ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ زندہ کرے گا اور جو تمہیں آسمان اور زمین میں سے روزی دیتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی یہ کام کرتا ہے اے میرے نبی آپ کہہ دیجئے اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو
بھلا کون ہے جو مخلوق کی پیدائش شروع کرتا ہے پھر اس کو فنا کی طرف لوٹا دیتا ہے اور کون تم کو آسمان و زمین سے رزق دیتا ہے اوپر سے بارش کرتا ہے زمین سے نباتات اگاتا ہے کیا کوئی اور معبود بھی اللہ کے ساتھ ہے؟ اے نبی ! تو کہہ کہ ہماری طرف سے تم اتمام حجت ہوچکا اور دلائل کے ساتھ ثابت کردیا گیا کہ اللہ کا کوئی ساجھی نہیں ہے اگر ہماری اس تقریر کو تم نہیں مانتے تو اچھ احسب قاعدہ علم مناظرہ اگر تم سچے ہو تو اپنی دلیل لاؤ جس سے تمہارا مدعا ثابت ہوسکے کہ اللہ کے ساجھی ہیں ہم بھی اس دلیل پر غور کریں گے اگر صحیح اور قابل قبول ہوگی تو قبول کریں گے نہیں تو جواب دیں گے۔