سورة الفرقان - آیت 72

وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو لوگ جھوٹی گواہی نہیں دیتے ہیں اور جب کسی ناپسندیدہ چیز سے ان کو سابقہ پڑتا ہے تو شریفوں کی طرح گزر جاتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور سنو ! رحمان کے بندے وہ لوگ ہیں جو فضول بات اور بے ہودہ امور پر حاضر نہیں ہوتے اور جب کسی بے ہودگی کے پاس سے ان کا گزر ہوتا ہے تو باعزازو اکرام طرح دے کر گزر جاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسی فضولیوں کا دیکھنا بھی برا ہے اور شریک ہونا تو اس سے برا