سورة الفرقان - آیت 46
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ہم نے اسے اپنی طرف آہستہ آہستہ سمیٹ لیتے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پھر ہم (اللہ) اس کو آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچتے جاتے ہیں یعنی سورج نکلنے سے رات کا سایہ معدوم ہوتا جاتا ہے کیا یہ قدرت کا انتظام قابل غور نہیں ہے