سورة الفرقان - آیت 42
إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَن صَبَرْنَا عَلَيْهَا ۚ وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
قریب تھا کہ یہ شخص ہمیں ہمارے معبودوں سے دور کردیتا، اگر ہم ان کے بارے میں ثابت قدم نہ رہے ہوتے، اور جب وہ لوگ عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون سب سے زیادہ گمراہ تھا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
توبہ توبہ یہ تو ایسا شخص ہے کہ اس نے تو ہم کو ہمارے معبودوں سے ہٹا ہی دیا ہوتا اگر ہم اپنی ہٹ سے ان پر ثابت قدم نہ رہتے تو اللہ جانے یہ کیا کر گزرتا بھیّے ایسے کو تو دور ہی سے سلام خیر جانے دو جو چاہیں کہتے پھریں آخر کار جب عذاب دیکھیں گے تو جان جائیں گے کہ کون سب سے زیادہ گمراہ تھا اصل میں نہ کسی دین کے ہیں نہ کسی مذہب کے بلکہ اپنی ہوا اور ہوس کے بندے ہیں