سورة الفرقان - آیت 41
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کفار مکہ جب بھی آپ کو دیکھتے (١٩) ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے ہیں (کہتے ہیں) کیا یہی ہے وہ آدمی جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ان کی بے وقوفی سنو ! اے نبی جب تجھے دیکھتے ہیں تو یہ نہیں کہ ہدایت حاصل کریں بلکہ تجھ سے ٹھٹھا مخول کرتے ہیں اور کہتے ہیں کیا یہی وہ شخص ہے جس کو اللہ نے رسول کر کے بھیجا ہے