سورة الفرقان - آیت 38
وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور عاد و ثمود اور کنواں والوں کو اور ان وقتوں کے درمیان پائی جانے والی بہت سی دوسری قوموں کو بھی (ہلاک کردیا)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان کے سوا عادیوں ثمودیوں خندق والوں کو جو ایمانداروں کو آگ کی خندق میں گرا دیتے تھے) اور ان کے درمیان بہت سی قوموں کو ہلاک کیا