سورة الفرقان - آیت 35
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے موسیٰ (١٦) کو تورات دی اور ان کے بھائی ہارون کو ان کا وزیر بنا دیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ان کی جہالت سنو ! کہتے ہیں کہ یہ رسول کیسے آگیا اس سے پہلے تو ہم نے کبھی کوئی رسول نہ دیکھا نہ سنا حالانکہ ہم (اللہ) نے تجھ سے پہلے حضرت موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بھائی ہارون کو اس کا وزیر اور مددگار بنایا