سورة الفرقان - آیت 25
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جس دن آسمان (١١) پھٹ کر ایک بادل نمودار ہوگا اور اگر وہ در گروہ فرشتے اتارے جائیں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! جس دن آسمان مع بادلوں کے پھٹ جائیگا اور فرشتے ہر طرف سے دنیا کو تباہ کرنے کیلئے اتارے جائیں گے