سورة المؤمنون - آیت 113
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ لوگ کہیں گے کہ ہم لوگ ایک دن یا دن کا کچھ حصہ رہے ہیں، تو اپنے حساب رکھنے والے فرشتوں سے پوچھ لے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
وہ اپنی موجودہ تکلیف کو دیکھ کر کہیں گے کہ ہم تو ایک آدھ روز رہے ہیں پس آپ حساب دان گننے والوں سے دریافت فرمالیجئے