سورة المؤمنون - آیت 109

إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میرے بندوں میں سے ایک گروہ دعا کرتا تھا کہ ہمارے رب ! ہم ایمان لے آئے تو ہماری مغفرت فرما دے، اور ہم پر رحم کر، اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیونکہ میرے بندوں میں سے ایک چھوٹا سا گروہ تھا جو کہا کرتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم تیرے کلام پر ایمان لائے پس تو ہم کو بخش اور ہم پر رحم فرما کیونکہ توں ہمارا مولا ہے اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے