سورة المؤمنون - آیت 105

أَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا، کیا میری آیتیں (٣٥) تمہارے سامنے پڑھی نہیں جاتی تھیں، تو تم لوگ انہیں جھٹلاتے تھے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

میں (اللہ) ان کو ذلیل کرنے کیلئے بذریعہ ملائکہ کے ان سے پوچھوں گا کیا میرے احکام قرآنی تم کو سنائے نہ گئے تھے سنائے تو گئے تھے پھر کیا تم ان کی تکذیب کرتے تھے