سورة المؤمنون - آیت 81
بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بلکہ یہ لوگ ویسی ہی باتیں کرتے ہیں جیسی اگلے لوگوں نے کی تھی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان کو چاہئے تھا کہ اپنے بھلے کی سوچیں وہ کرتے نہیں بلکہ الٹے اکڑتے ہیں اور اسی طرح کی بولی بولتے ہیں اور کہتے ہیں جو ان سے پہلے لوگ کہہ گئے ہیں