سورة مريم - آیت 2

ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ آپ کے رب کی رحمت کا ذکر ہے جو اس نے اپنے بندے زکریا (٢) پر کی تھی۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ سورت اس رحمت اور مہربانی کا تذکرہ ہے جو تیرے پروردگار یعنی رب العالمین نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی۔