سورة الكهف - آیت 22
سَيَقُولُونَ ثَلَاثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًا بِالْغَيْبِ ۖ وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ ۚ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِم مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ ۗ فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ إِلَّا مِرَاءً ظَاهِرًا وَلَا تَسْتَفْتِ فِيهِم مِّنْهُمْ أَحَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
عنقریب لوگ کہیں گے کہ وہ تین نوجوان تھے (١٤) چوتھا ان کا کتا تھا، کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ پانچ تھے، چھٹا ان کا کتا تھا، یونہی گمان کرتے ہیں اور کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ سات تھے، اور آٹھواں ان کا کتا، آپ کہہ دیجئے کہ میرا رب ان کی صحیح تعداد زیادہ جانتا ہے، بہت کم لوگ انہیں جانتے ہیں، پس آپ ان کے سلسلے میں صرف سرسری بحث کیا کیجئے، اور کسی سے ان کے بارے میں کوئی بات نہ پوچھئے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔