سورة الإسراء - آیت 110
قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَٰنَ ۖ أَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ اللہ کے نام سے پکارو یا رحمٰن (٧٠) کے نام سے پکارو، جس نام سے چاہو اسے پکارو، تمام بہترین نام اسی کے لئے ہیں اور آپ اپنی نماز نہ زیادی اونچی آواز سے پڑھئے اور نہ ہی بالکل پست آواز سے، بلکہ ان دونوں کے درمیان کا طریقہ اختیار کیجئے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔