سورة النحل - آیت 115

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ ۖ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بیشک اس نے تم پر مردہ جانور اور خون اور خنزیر کا گوشت حرام (٧١) کردیا ہے اور ان تمام جانوروں کو حرام کردیا ہے جو غیر اللہ کے نام سے چھوڑے یا ذبح کیے گئے ہوں، پس جو شخص مجبور ہوجائے درآنحالیکہ وہ باغی اور حد سے تجاوز کرنے والا نہ ہو، تو بیشک اللہ بڑا مغفرت کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔