سورة النحل - آیت 81
وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَالًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْجِبَالِ أَكْنَانًا وَجَعَلَ لَكُمْ سَرَابِيلَ تَقِيكُمُ الْحَرَّ وَسَرَابِيلَ تَقِيكُم بَأْسَكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اللہ نے تمہارے لیے اپنی بعض مخلوقات کے سائے بنائے، اور پہاڑوں میں تمہارے لیے غار بنائے، اور تمہارے لیے ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے زرہ جوشن بنائے جو تمہیں جنگ کی خطرناکیوں سے بچاتے ہیں، وہ اپنی نعمتوں کو تمہارے اوپر اسی طرح تمام کرتا ہے تاکہ تم مطیع و فرمانبردار بنو۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔