سورة النحل - آیت 69

ثُمَّ كُلِي مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ۚ يَخْرُجُ مِن بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر تمام قسم کے پھلوں سے غذا حاصل کر، پھر (لوٹ کر) اپنے رب کے راستوں پر چلی جا، جو آسان بنا دی گئی ہیں اس کے پیٹ سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں، اس میں لوگوں کے لیے (بیماریوں سے) شفا ہے، بیشک اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو غور وفکر کرتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔