سورة الانعام - آیت 87

وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ان کے باپ دادوں، اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں (81) میں سے بعض کو بھی (ہم نے راہ راست دکھائی تھی) اور انہیں چن لیا تھا، اور انہیں سیدھی راہ دکھائی تھی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَمِنْ آبَائِهِمْ ﴾یعنی ان انبیائے مذکورین کے آباؤ اجداد میں سے ﴿وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ﴾ ” اور ان کی اولاد اور بھائیوں میں سے“ یعنی ہم نے ان کے آباؤ اجداد، ان کی ذریت اور ان کے بھائی بند لوگوں کو ہدایت سے نوازا ﴿وَاجْتَبَيْنَاهُمْ﴾” ہم نے ان کو چن لیا“ ﴿وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ﴾ ” اور ان کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کی۔“