سورة الانعام - آیت 75

وَكَذَٰلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اس طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت (70) دکھاتے تھے، تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَكَذَٰلِكَ ﴾” اور اسی طرح“ جب ہم نے ابراہیم کو توحید اور اس کی طرف دعوت کی توفیق عطا کی ﴿نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ﴾ ” ہم دکھانے لگے ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات“ تاکہ وہ چشم بصیرت سے ان قطعی دلائل اور روشن براہین کو ملاحظہ کرلے جن پر زمین اور آسمان کی بادشاہی مشتمل ہے ﴿ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ ﴾” اور تاکہ وہ صاحب ایقان ہو“ کیونکہ تمام مطالب میں دلائل کے قیام کے مطابق ایقان اور علم کامل حاصل ہوتا ہے۔