سورة الانعام - آیت 66
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ ۚ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ کی قوم نے قرآن کو جھٹلا (61) دیا، حالانکہ وہ برحق کتاب ہے، آپ کہئے کہ میں تمہارا نگراں نہیں مقرر کیا گیا ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَكَذَّبَ بِهِ﴾” اور اس کو جھٹلایا۔“ یعنی قرآن کو جھٹلایا ﴿قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ﴾ ” آپ کی قوم نے، حالانکہ وہ حق ہے“ اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ﴿قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ ﴾” کہہ دیجیے ! میں تم پر داروغہ نہیں ہوں“ کہ تمہارے اعمال کی نگرانی کروں اور اس پر تمہیں بدلہ دوں میں تو صرف پہنچانے والا اور ڈرانے والا ہوں۔