سورة الانعام - آیت 26

وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْأَوْنَ عَنْهُ ۖ وَإِن يُهْلِكُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ لوگ دوسروں کو اس (قرآن) سے روکتے (29) ہیں اور خود بھی اس سے اعراض کرتے ہیں، اور وہ تو صرف اپنے آپ کو ہلاک کرتے ہیں، لیکن ان ہیں (اپنی بربادی کا) احساس نہیں ہوتا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَهُمْ﴾” اور وہ“ یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرنے والے لوگ گمراہ ہونے اور گمراہ کرنے کی صفات کے جامع ہیں۔ وہ لوگوں کو بھی اتباع حق سے روکتے ہیں، انہیں حق سے ڈراتے ہیں اور خود اپنے آپ کو بھی حق سے دور رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ان کرتوتوں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے مومن بندوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔﴿وَإِن يُهْلِكُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ ﴾ ” وہ اپنے آپ ہی کو ہلاک کرتے ہیں اور سمجھتے نہیں ہیں“ یعنی ان کو اس کا شعور نہیں۔