سورة البقرة - آیت 70
قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِيَ إِنَّ الْبَقَرَ تَشَابَهَ عَلَيْنَا وَإِنَّا إِن شَاءَ اللَّهُ لَمُهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے کہا : اپنے رب سے ہمارے لیے دعا کردیجئے، واضح کردے کہ وہ کیسی ہو، بے شک وہ گائے ہم پر مشتبہ ہوگئی، اور ہم انشاء اللہ ضرور (اسے) پا جائیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا ہِیَ ۙ اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَہَ عَلَیْنَا ﴾” انہوں نے کہا : اپنے رب سے ہمارے لئے دعا کر ! وہ بیان کرے کہ وہ کیا ہے کیونکہ گائے ہم پر مشتبہ ہوگئی ہے۔“ یعنی ہمیں معلوم نہیں کہ آپ کونسی گائے چاہتے ہیں ﴿وَاِنَّآ اِنْ شَاۗءَ اللّٰہُ لَمُہْتَدُوْنَ﴾” اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم ہدایت والے ہوجائیں گے۔“